پاکستان مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالے ممالک کی امریکی واچ لسٹ میں شامل

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کا نام مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی کی خلاف وزری کے حوالے سے نئی فہرست مرتب کی ہے جس میں دنیا بھر کے ممالک میں ہونے والی مذہبی آزادی سے متعلق ایک جائزہ لیا گیا اور 22 دسمبر کو اس فہرست کو ازسر نو مرتب کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق بین الاقوامی مذہبی آذادی ایکٹ کے تحت بننے والی اس فہرست میں پاکستان کو اسپیشل واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک میں چین، سعودی عرب، ایران، شمالی کوریا، برما، سوڈان، اریٹیریا، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ واضح رہے امریکی صدر کے پاکستان مخالف ٹوئٹ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ کا شکار ہیں۔ ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان ہم سے 33 ملین ڈالر امداد لینے کے باوجود ہم سے جھوٹ بول کر دھوکا دیتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں

بین الاقوامی, ائیرپورٹ پر چھوٹا, جہاز گر کر, تباہ ہوگیا

بین الاقوامی ائیرپورٹ پر چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہوگیا

دبئی: دبئی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سروے کے لیے استعمال ہونے والا چھوٹا طیارہ اڑان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے