ٹرمپ ہمارے خرچ پر اپنی امداد کا آڈٹ کرالیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالر امداد دینے کا حوالہ دیا لیکن ٹرمپ ہمارے خرچ پر آڈٹ کراکر دنیا کو بتائیں کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون دھوکا دے رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالر دینے کا حوالہ دیا لیکن ٹرمپ آڈٹ کراکر دنیا کو بتائیں کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون دھوکا دے رہا ہے، ٹرمپ چاہیں تو آڈٹ کے لیے کسی بھی امریکی فرم کی خدمات حاصل کرلیں اورپاکستان کو دی گئی رقم کا ہمارے خرچ پر آڈٹ کرالیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا ۔

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کے قتل عام کیلیے آرایس ایس کےغنڈے بھیجےجارہے ہیں،وزیراعظم

مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کے قتل عام کیلیے آرایس ایس کےغنڈے بھیجےجارہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو خبردار کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے