اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ احتساب عدالت میں اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کر دی۔ نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 17 جنوری تک اسٹے آرڈر دے رکھا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ہائی کورٹ کے حکم کی کاپی دیکھنے کے بعد سماعت 18 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں اسحاق ڈارکے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثوں پر نیب عدالت میں سماعتیں ہورہی ہیں جب کہ عدالت مسلسل غیرحاضری پرسابق وفاقی وزیرکو اشتہاری بھی قررا دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے