ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے  ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر امریکی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف بیان دیے جانے کا نوٹس لیا گیا اور اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی صدر کے بیان پر وفاقی کابینہ اورقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ادھر حکومتی اراکین  اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے  بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا۔

یہ بھی پڑھیں

چھوٹے کیسز کی متعلقہ اداروں کو حوالگی کا فیصلہ

چھوٹے کیسز کی متعلقہ اداروں کو حوالگی کا فیصلہ

اسلام آباد: اجلاس میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے افسران اور انتظامیہ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے