اب لگتا ہے نواز شریف کا فیصلہ جدہ سے ہوگا، بابر اعوان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ شریف برادران عدالت کے اندر بلیاں اور باہر شیر ہیں، نواز شریف کہتے تھے انصاف کا فیصلہ پاکستان کی سڑکوں پر ہوگا، اب لگتا ہے نواز شریف کا فیصلہ جدہ سے ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اب کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا اور تحریک انصاف کسی بھی قسم کے این آر او کو قبول نہیں کرے گی، این آر او کے خلاف پوری قوم کو متحد کریں گے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ جو دعویٰ کرتے تھے کہ وہ مسلم امہ کے لیے جدہ گئے وہ واپس آکر عوام کو بتائیں، مسلم امہ کی سب سے بڑی ایٹمی طاقت پاکستان ہے۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیان پر ابھی تک کسی کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

انتخابات, میں , کام یابی پر, نریندر مودی کو مبارک باد

انتخابات میں کام یابی پر نریندر مودی کو مبارک باد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے