شادی کی تقریب کے دوران 2مخالف گروپوں میں فائرنگ،9افراد زخمی

پشاور: پشاور میں شادی کی تقریب میں 2مخالف گروپوں میں فائرنگ کے باعث 9افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی جس میں 2مخالف گروپوں کو مدعو کیاگیا تھا۔ تقریب کے دوران مخالفین اچانک ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور با ت یہاں تک آن پہنچی کہ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر گولیوں کی برسات کردی گئی۔ کراس فائرنگ کے تبادلے میں 9افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو موقع پر پہنچی جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ۔ تاہم پولیس واقعے کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹرز, کی ہڑتال, کے, باعث شہریوں کو, شدید پریشانی, کا سامنا

ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا

 پشاور: ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، سرکاری اسپتالوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے