اٹک کے ہسپتال میں سلنڈر دھماکے سے 6 افراد جاں بحق

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اٹک میں سلنڈر دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اٹک میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ڈی سی او اٹک کے مطابق اسپتال کی عمارت میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کام جاری ہے، جب کہ سلنڈر دھماکے کی وجہ سے اسپتال کا گائنی وارڈ مکمل طور پر منہدم ہو گیا ہے۔ دوسری جانب سے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے اسپتال میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلٰی پنجاب نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

مسیحی قبرستان, میں قبروں, پر نصب صلیب توڑے گئےہیں

مسیحی قبرستان میں قبروں پر نصب صلیب توڑے گئےہیں

اوکاڑہ: سینٹ اینتھونی چرچ کے پادری فادر جیمز نے بتایا کہ ’اس قبرستان میں 20 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے