حج پالیسی 2018، ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین سفرحجازمقدس کریں گے

اسلام آباد: حج پالیسی 2018ء کے تحت کل ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سفرحجاز مقدس کریں گے جبکہ سفر حج اور دیگر اخراجات میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حج پالیسی 2018ء کے تحت کل ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سفر حجاز مقدس کریں گے، سفر حج اور دیگراخراجات میں اضافہ نہیں کیا گیا، 80 سال سے زائد عمر کے 5 ہزار حجاج کو اٹینڈنٹ سمیت بغیر قرعہ اندازی کے بھجوایا جائے گا جبکہ 3 سال تک قرعہ اندازی میں کامیاب نہ ہونے والے عازمین کی علیحدہ قرعہ اندازی ہوگی۔ حج پالیسی کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت 60 فیصد اور نجی طور پر 40 فیصد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، حج کے قیام کا وقت 40 دن سے کم کر کے 30 دن کردیا گیا، پاکستانی عازمین مکہ میں عزیزیہ اور مدینہ میں مرکزیہ میں قیام کریں گے۔

شمالی ریجن سے حجاج سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے وصول کئے جائیں گے، ملک کے جنوبی حصوں سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے سرکاری اسکیم کے تحت وصول کئے جائیں گے، کسی بھی قسم کے مفت حج کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ گزشتہ سالوں میں حج کرنے والے سرکاری طور پر7 اور نجی طور پر 5 سال تک حج نہیں کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے