کلبھوشن کے اہلخانہ کی بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات

نئی دلی: کلبھوشن یادو کے والدین اور اہلیہ نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی کی والدہ آوانتی سودھی یادیو اور بیوی چیتنکاوی یادیو کی ملاقات کرائی تھی۔ ملاقات کے بعد دونوں خواتین گزشتہ روز ہی براستہ مسقط بھارت روانہ ہو گئی تھیں۔ ملاقات کا احوال جاننے کے لئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کلبھوشن کے اہل خانہ کو طلب کررکھا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کلبھوشن کے اہلِ خانہ نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی، اور گزشتہ روز کلبھوشن یادو سے ہونے والی ملاقات کے حوالے آگاہ کیا۔ ملاقات کے موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر جے پی سنگھ سمیت بھارتی وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کے ابتدائی ارکان کا اعلان کر دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کے ابتدائی ارکان کا اعلان کر دیا

واشنگٹن: ایلی یاندرو کو سیکریٹری ہوم لینڈ نامزد کیا گیا ہے جو ہوم لینڈ سیکورٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے