انجریز کی وجہ سے ٹیم میں کچھ مشکلات ضرور ہیں، سرفراز احمد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انجریز کی وجہ سے کچھ مشکلات ضرور ہوئی ہیں تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف شعیب ملک کو محمد حفیظ والا رول دیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مختصر تربیتی کیمپ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی متحرک ہیں اچھا پرفارم کریں گے اور امید ہے دورہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ لائن بھی اچھا پرفارم کرےگی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری باؤلنگ بہت مضبوط ہے تاہم انجریز کی وجہ سے کچھ مشکلات ضرور ہوئی ہیں لیکن اچھا کمبی نیشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں جنید خان اور عثمان شنواری کی کمی محسوس ہوگی تاہم کنڈیشنز دیکھر کر فیصلہ کریں گے کہ 4 بولرز کے ساتھ کھیلیں یا پانچ کے ساتھ۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ احمد شہزاد نے ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کیا ہے جب کہ امام الحق نے بھی اپنی سلیکشن کو اچھا ثابت کیا ہے۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ امید ہے نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں بھی ٹیم اچھا کھیلے گی اور دعا ہے کہ بیٹنگ آردڑ تبدیل نہ کرنا پڑے اور سب اچھا کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے