اسحاق ڈار نے استعفیٰ نہیں دیا، 3ماہ کی چھٹی مانگی ہے: عارف علوی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ 3ماہ کی چھٹی مانگی ہے۔ حکومت کو وزیرقانون پنجاب کے استعفے کی قربانی دینی ہوگی ۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام’’ ندیم ملک لائیو‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کاکہناتھا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین ہوچکا ہے جبکہ نواز شریف کے پاس استعفیٰ دے کر متبادل قیادت سامنے لانے کا موقع تھا ،حکومت کو الیکشن میں 4حلقوں میں تحقیقات کرنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن وہ نہیں مانے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو وزیرقانون پنجاب کے استعفے کی قربانی دینی ہوگی ،جمہوریت بھی رہے گی اور وقت پر انتخابات بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

سی ڈی اے کوتعمیرات کی ریگولرائز یشن کاعمل شفاف بنانے کاحکم دے دیا

اسلام آباد: جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیزکیلئےاپنا سیورج پلانٹ لگانے کی شرط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے