عائشہ گلالئی نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنماء عائشہ گلالئی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ نوشہرہ پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کی منحرف رہنماء اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جلسے میوزیکل شو بن چکے ہیں، تبدیلی کے نام پر نظریاتی کارکنوں پر چوروں اور لٹیروں کو مسلط کیا جارہا ہے یہ چور ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں کرسکتے، عمران نیازی پہلے الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں پھر معافی مانگ لیتے ہیں۔ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میں کسی دوسری جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کر رہی بلکہ ایک نئے سال کے آغاز پر نئی سیاسی جماعت کا آغاز کرنے والی ہوں اور وہ جماعت تحریک انصاف نظریاتی ہو گی، جس میں جہاز والے نہیں بلکہ غریب کارکنان ہوں گے۔ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ خیبر پختون خوا میں تاجروں کو قتل کیا جارہا ہے اور پولیس قاتلوں کو پکڑنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب نے محمد صفدر کو 18اکتوبر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے