حساس ادارے کے دفتر پر حملے کامنصوبہ ناکام، 3دہشتگرد گرفتار

فیصل آباد: سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 3دہشتگردوں کو گرفتار کر کے حساس ادارے پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سرگودھا روڈ پر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران 3دہشتگردوں کو دھر لیا جن کے قبضے سے بارودی مواد، 7ڈیٹونیٹرز،کلاشنکوف، 2 پستول اورموٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔ابتدائی تحقیقات میں گرفتار دہشتگردوں کی شناخت عارف، قاسم اورطاہرکے نام سے ہوئی جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فیصل آبادمیں حساس ادارے کے دفترکونشانہ بناناچاہتے تھے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔تاہم زیر حراست ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے بہترین بلدیاتی حکومتوں کا نظام لے کر آرہے ہیں

سب سے بہترین بلدیاتی حکومتوں کا نظام لے کر آرہے ہیں

پنجاب: فیصل آباد میں برآمد کنندگان او تاجر برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے