عوامی نیشنل پارٹی کا سرگرم رکن ٹارگٹ کلنگ کا شکار

نوشہرہ: خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے دوران نامعلوم افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم رکن و معروف پراپرٹی ڈیلر ملک اصغر خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق پراپرٹی ڈیلر ملک اصغر خان اپنی گاڑی میں جارہا تھا کہ راستے میں اے سی ایس کالونی کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے تصدیق کی کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ تھا۔ واضح رہے کہ مقتول ملک اصغر خان عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم رکن تھا اور بڑی سطح پر پارپرٹی کا کاروبار کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب نے محمد صفدر کو 18اکتوبر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے