سندھ اورپنجاب کے احتساب میں زمین آسمان کا فرق ہے، خورشید شاہ

لاڑکانہ: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ اورپنجاب کے احتساب میں زمین آسمان کا فرق ہے لیکن ہمیں نیب چیئرمین سے اچھی امیدیں ہیں۔ لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کو اپنی گفتگو میں دھمکی آمیز لہجے سے پرہیزکرنا چاہیے، اداروں سے جنگ مناسب نہیں، اس سے ملک کو نقصان ہوسکتا ہے، عمران خان کی عمر 66 برس ہے، وہ اورمیں ہم عمرہیں، وہ پہلے خیبر پختونخوا پر توجہ دیں، پھر انہیں سندھ آنا چاہئے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ اورپنجاب کے احتساب میں زمین آسمان کا فرق ہے لیکن ہمیں نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے اچھی امیدیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام پرامن ہے لیکن صدرٹرمپ دنیا کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

ماہی گیروں کے جال میں مشہور اور نہایت اعلیٰ ذائقے والی کھگا مچھلیاں پکڑی گئیں

کراچی: مچھلیوں کا ڈھیر اکٹھا کرتے ماہی گیروں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے