ماں کا خط سنتے ہی دپیکا پڈوکون کی آنکھیں بھر آئیں

دپیکا پڈوکون 2007 میں بولی وڈ انڈسٹری کا حصہ بنی، ویسے تو انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا، لیکن اپنے فلمی کیریئر کا آغاز انہوں نے فلم ’اوم بالیشانتی اوم‘ سے کیا۔ اس فلم میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا۔

شاہ رخ خان کے ساتھ کیریئر کی شروعات کرنے والی دپیکا پڈوکون شروع سے ہی بولی وڈ کنگ کو اپنا اچھا دوست مانتی ہیں۔

اور حال ہی میں وہ شاہ رخ خان کے شو میں شریک بھی ہوئیں، جو لکس کی پیشکش میں بنایا گیا۔

’باتیں ود دی بادشاہ‘ نامی شو پر بولی وڈ کی 5 خوبصورت اداکارائیں جلوہ گر ہوں گی، جن میں سب سے پہلی دپیکا پڈوکون تھیں۔

اس شو کے دوران شاہ رخ خان نے دپیکا کے ساتھ ایک کھیل کھیلا، جس میں وہ ان سے قریب لوگوں کے خط پڑھ کر سنا رہے تھے اور دپیکا کو اندازہ لگانا تھا کہ یہ خط کس نے لکھا ہے۔

اس دوران شاہ رخ خان نے دپیکا پڈوکون کی ماں کا لکھا ہوا ایک خط پڑھا، جسے سُن کر دپیکا پڈوکون نے رونا شروع کردیا۔

اس خط میں دپیکا کی ماں اجالا نے لکھا تھا کہ ’دپیکا مجھے تم پر بےحد فخر ہے، اور میں یہ دیکھ کر بےحد خوش ہوں کہ تم نے اپنے کیریئر میں کتنی کامیابی حاصل کرلی، تم نے اس مقام کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ قربان کیا ہے، بچپن میں تم بالکل لڑکوں جیسی تھیں لیکن آج تم پر ہم سب کو بےحد فخر ہے‘۔

دپیکا اپنی والدہ کا خط سُن کر رونے لگیں جس کے بعد شاہ رخ خان نے انہیں چپ کروایا۔

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اپنے بہت سے انٹرویوز میں اس بات کا ذکر کر چکی ہیں کہ وہ اپنی والدہ سے بےحد قریب ہیں اور ان کی فیملی میں ان کی والدہ سب سے مضبوط شخصیت ہیں۔

اگر شاہ رخ خان اور دپیکا کی ایک ساتھ فلموں کی بات کی جائے تو ’اوم شانتی اوم‘ کے علاوہ دپیکا اور شاہ رخ ’چنائے ایکسپریس‘ اور ’ہیپی نیو ایئر‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

دپیکا پڈوکون اس وقت اپنی فلم ’پدماوتی‘ میں إصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماضی کی اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

ماضی کی اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

لاہور: ماضی کی سپرہٹ اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے