سندھ پولیس کے 10 افسران کے عہدوں میں تنزلی

کراچی: سیکریٹری داخلہ سندھ نے گریڈ 17 کے 10 پولیس افسران کے عہدوں میں تنزلی اور معمولی سزائیں دیئے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی ہدایت پر سیکریٹری داخلہ سندھ نے گریڈ 17 کے 10 پولیس افسران کے عہدوں میں تنزلی اور معمولی سزائیں دیئے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ محمکہ پولیس کے گریڈ 17 کے 10 افسران کو سزائیں دی گئیں، جس میں 4 ڈی ایس پیز کے عہدوں میں ایک درجے تنزلی کرکے انھیں انسپکٹر بنا دیا، جبکہ 5 ڈی ایس پیز کے پے اسکیل اور انکریمنٹ میں کٹوتی کر دی گئی۔ اس علاوہ ایک ڈی ایس پی کو جبری طور پر ریٹائر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سپرہائی وے کے قریب ٹرالر اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

سپرہائی وے کے قریب ٹرالر اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی: حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے