70 سال سے ملک کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے، نوازشریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 70 سال سے ملک کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔ پنجاب ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 70 سال سے ملک کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے کبھی وزیراعظم کو ہٹا دیا جاتا ہے کبھی پھانسی دی جاتی ہے کبھی وزیراعظم گرفتار ہوتا ہے تو کبھی جلاوطن کردیا جاتا ہے دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا، مہذب قومیں جمہوریت کے ذریعے ترقی کرتی ہیں جب کہ یہاں جمہوریت کا خون ہوتا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاناماکیس میں میرے خلاف آنے والا عدالتی فیصلہ حقائق کے خلاف تھا اس فیصلے کو عوام نے قبول نہیں کیا، عوام اور مسلم لیگ (ن) کے تمام کارکنان میرے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم سب مل کر بہت جلد پاکستان کی ترقی کا عہد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بیان کومتنازع بناکرپیش, کرناکسی, طور پر, پاکستان کی, خدمت نہیں

بیان کومتنازع بناکرپیش کرناکسی طور پر پاکستان کی خدمت نہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے ایران میں بیان پر وزیراعظم آفس کی وضاحت سامنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے