کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، 4 شادی ہالز مسمار

کراچی: گلستان جوہر اور نارتھ کراچی میں رفاہی پلاٹس خالی کرانے کیلئے کے ڈی اے عملے کا آپریشن، 3 شادی ہالز اور بلاک ورکس مسمار کردیئے، ہیوی مشینری کے ذریعے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کے ڈی اے کا رفاعی پلاٹوں پر تعمیرات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ کے ڈی اے کی ٹیم نے گلستان جوہر، نارتھ کراچی اور یونیورسٹی روڈ پر قائم شادی ہال مسمار کر دیئے، یونیورسٹی روڈ پر ایک جبکہ نارتھ کراچی میں تین شادی ہال مسمار کئے گئے، آپریشن کے دوران ہیوی مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے دو روز میں شہر کے تمام رفاہی پلاٹس خالی کرانے کا حکم دیا تھا، گزشتہ روز بھی سرجانی ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں کارروائی کے دوران شادی ہال اور مکانات منہدم کردیئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹاک ايکسچينج انتظامیہ آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے, بعد تینکیکی خرابی, کو دور کرنے, میں کامیاب

اسٹاک ايکسچينج انتظامیہ آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد تینکیکی خرابی کو دور کرنے میں کامیاب

کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے پہلے سیشن کے دوران اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے