فواد جلد ٹیم میں ہوں گے، کامران اکمل کی پرفارمنس سے مجھے کوئی خوف نہیں، سرفراز احمد

کراچی: کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ فواد عالم فارم میں ہیں پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی ان کو کھیلتے ہوئے دیکھ رہی ہے امید ہے وہ جلد ٹیم میں شامل ہوں گے، کامران اکمل کی حالیہ کارکردگی سے کو ئی خوف محسوس نہیں کررہا وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔

کراچی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے کوشش کریں گے کہ نیوزی لینڈ میں اچھا کھیلیں  ہم بھرپور تیاری کے ساتھ نیوزی لینڈ جائیں گے سیریزسے پہلے ایڈجسٹ ہونے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، جو بہتر پرفارم کرےگا وہ ٹیم میں کھیلتا رہے گا، ٹیم سلیکشن میں میری بھی رائے لی جاتی ہے۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہتے ہیں کہ اصل کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے جتنا کھیلتے ہیں اتنا سیکھتے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں مصباح الحق اور یونس خان کی کمی کوپوراکرنے میں وقت لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جارج مونسی نے صرف 25 بالز پر سنچری مکمل کی

گلوسٹرشائر کی سیکنڈ الیون کے بیٹسمین جارج مونسی نے صرف 25 بالز پر سنچری اسکورکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے