پی سی بی نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے ایسا فیصلہ کرلیا کہ پروفیسر کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہے گا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے غیر ملکی ماہر کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یکم نومبر کو لندن کی لف برویونیورسٹی میں ان کے باﺅلنگ ایکشن کا بائیو مکینکس ٹیسٹ ہوا جس میں ان کے باﺅلنگ ایکشن کو غیر قانونی پائے جانے پر آئی سی سی نے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے محمد حفیظ کیساتھ بھرپور تعاون کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں برطانوی بائیو مکینکس ایکسپرٹ پال ہیرن کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد حفیظ پال ہیرن کی زیر نگرانی چار روز تک باﺅلنگ ایکشن کی بہتری پر کام کریں گے جبکہ پروفیسر کے ایکشن کو بہتر بنانے پر آنے والے تمام اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ, سے, پہلے ان کے, معاہدے میں, توسیع کی, جائے

ورلڈ کپ سے پہلے ان کے معاہدے میں توسیع کی جائے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کے معاہدے ورلڈ کپ تک ہیں جب کہ ہیڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے