بپاشا باسو نے اپنے شوہر کے ساتھ کنڈوم کی مشہوری میں کام کیا تو سلمان خان نے انہیں بڑا جھٹکا دیدیا

ممبئی: بالی ووڈ میں سب سے زیادہ خیرات کرنے والے اداکار سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری میں کسی حد تک فحاشی اور عریانی کے بھی خلاف ہیں اور وہ اس کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھاتے نظر آتے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ ان کی فلموں میں بوس و کنار کے مناظر بھی بہت کم نظر آتے ہیں ۔اب انہوں نے کنڈوم کی مشہوری میں کام کرنے پر بپاشو باسو کو بڑا جھٹکا دے دیا۔

تفصیل کے مطابق بپاشا باسو نے اپنے شوہر کرن سنگھ کے ساتھ کنڈوم کی مشہوری میں کام کیا تو سلمان خان نے دونوں میا ں بیوی کو مشہور زمانہ پروگرام ”بگ باس“کے سیزن 11سے باہر نکال دیا۔

سلمان خان نے اپنے پروگرام کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ”بگ باس “کے لیے ایسے اشتہارات سے گریز کیا جائے ۔ان کا کہنا ہے کہ ”بگ باس“پرائم ٹائم میں نشر ہونے والا پروگرام ہے اور اس وقت فیملی کے تمام افراد ایک ساتھ بیٹھ کر ٹی وی دیکھتے ہیں ،بڑے اور بچے ایک ساتھ بیٹھ کر پروگرام دیکھتے ہیں اس لیے اس قسم کے اشتہارت نہیں دکھانے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

نانا پاٹیکر کو جنسی ہراساں کیس میں کلین چٹ مل گئی

نانا پاٹیکر کے خلاف اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے دائر کروایا گیا جنسی طور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے