لکی مروت، دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، 5 افراد قتل، 2 زخمی

لکی مروت: خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں مخالفین نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو راہگیر بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں پیش آیا جہاں فائرنگ کر کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں ہیں، جبکہ حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین تھی۔

یہ بھی پڑھیں

چترال میں بروغل کے مقام پر 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار

چترال میں بروغل کے مقام پر 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار

چترال: ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما چترال کے دورافتادہ علاقے بروغل میں کھویو نامی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے