پاکستان سعودی عرب اور اسلامی اتحاد میں شامل ممالک کیساتھ ہے، وزیر دفاع

ریاض: وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور اسلامی اتحاد میں شامل ممالک کے ساتھ ہے،  پاکستان سعودی عرب کیساتھ دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دہشتگردی اور انتہاء پسندی کیخلاف سعودی عرب کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

41 ملکی اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے د فاع کا ریاض میں منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں کلیدی کردارادا کیا ہے، دہشتگردی کا ناسور وسیع تر اتحاد سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق 41 ملکی اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے د فاع کا ریاض میں منعقدہ اجلاس کی صدارت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی، جبکہ پاکستان کے وزیر دفاع نے 5 رکنی وفدکے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں جنسی زیادتی میں ملوث رکن اسمبلی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

اتر پردیش:  جنسی زیادتی میں ملوث سماج پارٹی کے رکن اسمبلی اٹل رائے نے خود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے