وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر خارجہ کو لیکر سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد اور پاک سعودی دو طرفہ امور پر اہم اجلاس منعقد کئے جائیں گے جس میں تینوں رہنما شرکت کریں گے۔ اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی فوجی اتحاد کا افتتاحی اجلاس ہوا جس میں 41 ممالک کے وزرائے دفاع، سفرا اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کے دوران سعودی وزیر دفاع اور ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برس سے ہمارے تمام مسلم ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں اور دہشت گردوں کا اس وقت تک پیچھا کریں گے جب تک دنیا سے ان کا صفایا نہیں ہو جاتا۔

یہ بھی پڑھیں

سائبر کرائم میں شہریوں کی شکایتوں پر سست روی سے کام کرنا کیوں مشکل ہورہا ہے

سائبر کرائم میں شہریوں کی شکایتوں پر سست روی سے کام کرنا کیوں مشکل ہورہا ہے

اسلام آباد: سینٹرز کے امور ڈپٹی ڈائریکٹر چلارتے ہیں، سی سی آر سیز ایک زون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے