شہدائے ختم نبوت کے قاتل حکمران اپنے انجام کو ضرور پہنچیں گے، حامد سعید کاظمی

ملتان: نظام مصطفے متحدہ محاذ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے لاہور میں رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کا دھرنے کیخلاف آپریشن نہ کرنے کا اعلان خوش آئند ہے، آرمی چیف نے وزیراعظم کو ختم نبوت حلف نامہ میں ترمیم کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مشورہ دے کر قوم کے دل جیت لئے ہیں، ریاستی جبر و تشدد سے جانثاران ختم نبوت کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ختم نبوت کے قاتل حکمران اپنے انجام کو ضرور پہنچیں گے، نواز شریف کیخلاف عدالتی فیصلہ نہ ماننے والوں کو آج ختم نبوت کے پروانوں پر ظلم کیلئے عدلیہ کا احترام یاد آ گیا ہے، وزیر داخلہ نے عدالتی حکم کو جواز بنا کر ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے مزید کہا ہے کہ ہم وزیر قانون کیساتھ ساتھ وزیر داخلہ کے استعفے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں، ملک بھر میں جاری دھرنے مطالبات پورے ہونے تک جاری رہیں گے۔ انھوں نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ مظاہروں اور دھرنوں کے دوران شر پسند عناصر پر نظر رکھیں اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں، امن پسندی اہلسنت کی پہچان ہے، ہمیں ہر حال میں اشتعال سے بچتے ہوئے پُرامن انداز میں احتجاج کرنا ہے تاکہ اہلسنت کو بدنام کرنے کی سازش کامیاب نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں

بینکنگ کورٹ کی, عمارت میں, اچانک آگ, بھڑک اٹھی

بینکنگ کورٹ کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

لاہور : جمعرات کو  مال روڈ پر واقع بینکنگ کورٹ کی عمارت میں گراونڈ فلور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے