کراچی، تحریک لبیک کے 10 مقامات پر دھرنے جاری، راستوں کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں

کراچی: فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن پر کراچی میں تحریک لبیک کا 10 مقامات پر دھرنا اور احتجاج جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک لبیک کی جانب سے کراچی میں نمائش چورنگی، لانڈھی نمبر 6، کورنگی ڈھائی نمبر، کورنگی 5 نمبر، ٹاور جیلانی سینٹر، سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر، شاہراہ پاکستان اور سپرہائی وے پر دھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد ملک بھر میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے اور مذہبی جماعت کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کیخلاف مختلف مقامات پر دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں بھی نمائش چورنگی سمیت 10 مقامات پر دھرنے دینے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شاہراہوں پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بڑے بڑے سیاستدانوں کے اعصاب جواب دے رہے ہیں

بڑے بڑے سیاستدانوں کے اعصاب جواب دے رہے ہیں

کراچی: ان کی تقریر مہاجروں سے متعلق اشتعال انگیز تقریر کے زمرے میں آتی ہے، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے