ناموس رسالت (ص) کے پروانوں پر ریاستی تشدد کی مذمت کرتے ہیں، جمشید دستی

مظفرگڑھ: عوامی راج پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی کا آج میونسپل اسٹیڈیم کوٹ ادو میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا، اس بارے جمشید خان دستی نے کہا کہ ناموس رسالت کے پروانوں پر حکومتی بربریت اور ریاستی تشدد و اوچھے ہتھکنڈوں کی وہ اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ آج کوٹ ادو میں ہونے والے جلسہ عام کو احتجاجا منسوخ کرتے ہیں، جبکہ جلسہ عام کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اپنے خاندان اور کرپٹ مافیا کو بچانے کیلئے ایک وزیر جس نے قانون ختم نبوت کے خلاف سازشی کردار اد کیا کو بچانے کی خاطر پورے ملک میں قتل وغارت کا بازار گرم کرا چکے ہیں، جسکی وہ شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹولہ کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ کوٹ ادو کی عوام مایوس نہ ہوں انشاءاللہ جلد ہی کوٹ ادو میں ایک بہت بڑا جلسہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

گزشتہ 10 برسوں, میں ,عوام سے کھلواڑکیا, گیا

گزشتہ 10 برسوں میں عوام سے کھلواڑکیا گیا

لاہور: کمیشن بنانے کی سب سے زیادہ ضرورت پنجاب میں ہے، نوازلیگ نے پنجاب میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے