دوبارہ آپریشن کی پولیس اور انتظامیہ نے مخالفت کر دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے دوبارہ آپریشن کی مخالفت کر دی۔ ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنے کے خلاف ایکشن کے بعد کی صورتحال پر غور کے لئے احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس 2گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس میں راولپنڈی، اسلام آباد انتظامیہ ،چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی، ڈی سی او اور ایس ایس پی شریک تھے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس کا حصہ بنے رہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دھرنے کے خلاف صبح سویرے شروع کئے گئے آپریشن کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر دوبارہ آپریشن کا آپشن بھی زیر غور رہا۔ ذرائع کے مطابق دو گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں دوبارہ آپریشن کی تجویز پر اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے اس کی مخالفت کی۔ ذرائع کے مطابق احسن اقبال کوئی فیصلہ نہ ہونے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سائبر کرائم میں شہریوں کی شکایتوں پر سست روی سے کام کرنا کیوں مشکل ہورہا ہے

سائبر کرائم میں شہریوں کی شکایتوں پر سست روی سے کام کرنا کیوں مشکل ہورہا ہے

اسلام آباد: سینٹرز کے امور ڈپٹی ڈائریکٹر چلارتے ہیں، سی سی آر سیز ایک زون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے