پاکستان تحریک انصاف کا وزیر داخلہ کے استعفی کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے وزیر داخلہ احسن اقبال سے استعفی کا مطالبہ کر دیا،پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ احسن اقبال ایک نااہل وزیر داخلہ ہیں جو فیض آباد کے دھرنے کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے سے حل کرنے میں ناکام رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کے اند ر اتنی صلاحیت ہی نہیں کہ وہ اتنے دنوں سے جاری دھرنے کا کوئی بھی پر امن حل نکال لیتے ،آج کے آپریشن کے بعد پورے ملک کے حالات کشیدہ ہوگئے ۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ احسن اقبال کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے کہ انہوں نے اس معاملے پر فوج کو طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی

پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی

اسلام آباد: ماہانہ 50 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ نرخ 63 روپے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے