پنجاب حکومت نے تمام بڑے مذہبی رہنماﺅں کو نظر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا

لاہور: پنجاب حکومت نے تمام بڑے مذہبی رہنماﺅں کو نظر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا، مذہبی رہنماﺅں کی نظربندی کے احکامات محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام بڑے مذہبی رہنماﺅں کو نظر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس کے تحت تصادم اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جو بھی مولوی شرپسندی کا مظاہرہ کرے یا دفعہ 144 کی خلاف کرے فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے اور اسے ایک ماہ کیلئے نظر بند کر دیا جائے۔ دوسری جانب رینجرز کے 4 دستے طلب کر لئے گئے ہیں جو شہر میں امن و امان کیلئے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ محکمہ داخلہ نے ڈی جی رینجرز پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں فوری طور پر رینجرز کی 4 کمپنیاں طلب کی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

انتشار پھیلانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے

انتشار پھیلانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے

گوجرانوالہ: مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے