پاکستان پیپلز پارٹی کا جمہوریت اور جمہوری اداروں کیساتھ کھڑ ے ہونے کا اعلان

کراچی: آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارٹی ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اجلاس میں حکومت سے بھی تمام آئینی تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع

جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے