ملک کے حالات موجود حکومت کے قابو میں نہیں رہے، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی غیر دانشمندانہ پالیسوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے، جو حکومت اپنے ملک کے باسیوں کیساتھ کامیاب مذاکرات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی، اس سے بین الاقوامی معاملات میں سوائے جگ ہنسائی کے اور کسی چیز کی امید نہیں رکھی جا سکتی، فیض آباد کو طاقت کے بل بوتے پر کھولنے کی کوشش کرنیوالوں نے بدتدبیری کے باعث پورے ملک کو جام کرا دیا ہے، ملک میں امن و امان کے قیام میں ناکامی پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو اپنے عہدے سے فوری مستعفی ہو جانا چاہیے، ملک کے حالات موجود حکومت کے قابو میں نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیر کو بچانے کے لئے پورے ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے، جو انتہائی شرمناک ہے، ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنے کی بجائے افہام و تفہیم سے مسائل ہونے چاہیے، فیض آباد میں دھرنے کے شرکاء کیخلاف طاقت اور اختیارات کے غلط استعمال نے پورے ملک میں انارکی پیدا کی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جز ہے، اس میں تبدیلی کرنیوالے قوم و ملک کے مجرم اور خائن ہیں۔ ان مجرموں کو قوم کے سامنے پیش کیا جائے، پاکستان کی بنیاد نظریہ اسلام اور نظریہ اسلام کی اساس عقیدہ ختم نبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے جائز حقوق کے لئے احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پُرامن مظاہرین پر تشدد قابل مذمت ہے، حکومت کے اندر ایسے عناصر موجود ہیں، جو مختلف اداروں اور عوام میں ٹکراؤ چاہتے ہیں، ارض پاک تصادم کی کسی بھی صورتحال کا قطعی متحمل نہیں، جو قوتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں، انہیں بھی بے نقاب کیا جانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسد قیصر, نے سابق, صدر آصف علی زرداری اور خواجہ, سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر, جاری, کردیے

اسد قیصر نے سابق صدر آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

اسلام آباد: اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے بجٹ سیشن اجلاس میں قائد حزب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے