اسلام آباد میں جو مذہبی جماعت احتجاج کررہی ہے انہوں نے بھارت کے ساتھ رابطہ کیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ اسلام آباد میں جو مذہبی جماعت احتجاج کر رہی ہے انہو ں نے بھارت کے ساتھ رابطہ کیاہے جس کی حکومت تحقیقات کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کاکہناتھا کہ مظاہرین کوئی عام لوگ نہیں ہے ،ہم دیکھ سکتے ہیں ان کے پاس مختلف ذرائع موجود ہیں ،انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر آنسو گیس کی شیل پھینکے ہیں جبکہ انہوں نے دھرنے کی مانیٹرنگ کرنے والے کیمروں کی تاریں بھی کاٹی ہیں ۔

انہوں نے ایسا کیوں کیا ،ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں ،ان نے پاس اندر کی معلومات اور ذرائع ہیں جو کہ ریاست کے خلاف استعمال کیے جارہے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے اسلام آباد کو کلیئر کروانے کا اقدام عدالت کے حکم پر اٹھایا گیاہے ، انتظامیہ مکمل طور پر عدالتی حکم پر عملدرآمد کر رہی ہے، ہم کم سے کم تشدد کے باعث اسے ختم کرنا چاہتے ہیں ،ہم سب مسلمان ہیں اور ہم سب کا ختم نبوت ﷺ پر ایمان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

سرحدوں پر خطرات ہیں، غیر اعلانیہ جنگ شروع ہو چکی: شیخ رشید

سرحدوں پر خطرات ہیں، غیر اعلانیہ جنگ شروع ہو چکی: شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو اپنا اچھا دوست قرار دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے