اسلام آباد آپریشن، تمام چینلز کی نشریات بند

اسلام آباد: اسلام آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے کی کوریج اور سکیورٹی فورسز و مظاہرین کے مابین ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کی کوریج روکنے کیلئے پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کی نشریات بند کردی ہیں۔ پیمرا نے تمام نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم دیا ہے،، جس کے بعد کراچی سمیت مختلف شہروں میں چینلز کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام نیوز چیلنجز کو آف ایئر کرنے کا حکم دیا جس کے بعد کراچی سمیت مختلف شہروں میں نیوز چینلز کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔ پیمرا نے پہلے میڈیا کو فیض آباد دھرنے کے خلاف ہونے والے آپریشن کو براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کی۔ جس کے بعد چینلز کو ہی آف ایئر کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی درخواست پر کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت میڈیا براہ راست کوریج کو بند کرے۔ پیمرا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشن اور آپریشن براہ دکھانے سے عوام میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے لہذٰا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشنز کو براہ راست نہ دکھایا جائے۔ پیمرا نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بیان کومتنازع بناکرپیش, کرناکسی, طور پر, پاکستان کی, خدمت نہیں

بیان کومتنازع بناکرپیش کرناکسی طور پر پاکستان کی خدمت نہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے ایران میں بیان پر وزیراعظم آفس کی وضاحت سامنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے