شاہد آفریدی کی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کے ساتھ تصویر منظر عام پر آگئی

دبئی: قومی ٹیم کے اسٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کی معروف بھارتی اداکارہ زرین خان کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی ۔تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر زرین خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہد آفریدی اور ان کی بیٹی زرین خان کے ساتھ موجود ہیں ۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی مسکرا رہے ہیں جبکہ زرین خان نے شاہد آفریدی کی بیٹی کو اپنی گود میں لے رکھا ہے اور وہ بھی مسکرا رہی ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے زرین خان نے شاہد آفریدی کی بیٹی کے بارے میں لوگوں سے پوچھا کیا یہ گڑیا کی طرح نہیں لگتی ؟،جس پر لوگوں نے ان کی خوب تعریف کی ۔واضح رہے کہ دو دن قبل شاہد آفریدی نے دبئی کے ہوٹل سے اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا تھا کہ وہ اپنی شہزادی کے ساتھ دو دن کے لیے دبئی میں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں اپنی بیٹی کے ساتھ ہوتا ہوں تو دنیا کی تمام پریشانیاں ایک طرف رکھ دیتا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈکپ کے لیے بنگلادیش کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

ڈھاکا: 30مئی سے انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بنگلادیش کے 15 رکنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے