دپیکا نے ’ ڈان تھری‘ سے پریانکا کی چھٹی کرادی

ممبئی: بالی ووڈ ڈمپل گرل نے فلم  ’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل سے پریانکا چوپڑا کی چھٹی کرادی۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جب کہ دونوں نے فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں بہترین اداکاری کی وجہ سے نہ صرف متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے بلکہ مداحوں کے ساتھ ساتھ ہدایت کاروں کو بھی اپنا گرویدہ کررکھا  ہے تاہم اب دپیکا نے فلم ’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل سے پریانکا کو ٖآؤٹ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل معروف فلمساز رطیش سدھوانی نے ’ڈان‘ کا تیسرے سیکوئل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے دونوں سیکوئل کی طرح اس میں بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ہی مرکزی کردار ادا کریں گے لیکن اُن کے مد مقابل فلم کے دونوں سیکوئل میں ’جنگلی بلی‘ کا کردار نبھانے والی پریانکا چوپڑا تیسرے سیکوئل میں شامل نہیں ہوں گی۔

ایک انٹرویو میں رطیش سدھوانی کا کہنا تھا کہ پریانکا امریکن ٹیلی وژن پروگرام ’کوانٹیکو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لہذا دپیکا پڈوکون کو  ’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دپیکا اس سے قبل شاہ رخ خان کے ساتھ  ’اوم شانتی اوم‘، ’چنائے ایکسپریس‘ اور ’ہیپی نیو ایئر‘ جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاید, پہلی بار, ہے کہ اتنے, بڑے پیمانے پر فنکاروں نے اس ایوارڈ شو میں شرکت, نہ کرنے کا, فیصلہ

شاید پہلی بار ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر فنکاروں نے اس ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈز تصور کیے جانے والے لکس سٹائل ایوارڈز فنکاروں اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے