آرمی چیف کا پشاور دھماکے میں شہید ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی قربانی کو سلام

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور بم حملے میں شہید پولیس افسر اشرف نور کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا مادر وطن کو درپیش خطرات کے مقابلے میں عزم غیرمتزلزل رہے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حیات آباد پشاور میں شہید ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کو کامریڈ کا لقب دیا۔

سپہ سالار کا کہنا ہے کہ کامریڈ پولیس افسر اشرف نور کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، مادروطن کو درپیش خطرات کے مقابلے میں قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ امن کے دشمنوں نے ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخوا اشرف نور کی گاڑی کو آج حیات میں نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت

رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت

لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے