میڈیکل کالجز داخلہ کیس: عدالت نے این ٹی ایس ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد روک دیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ پاس ہونے والے طلبہ کی درخواست پر عدالت نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے دوبارہ این ٹی ایس ٹیسٹ کے انعقاد کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔ حکم امتناعی کے بعد پریشان طلبہ کے چہرے کھل اٹھے۔

این ٹی ایس حکام نے اپنی رپورٹ پیش کی تو عدالت نے انتیس نومبر کو تمام فریقین کو رپورٹس اور تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ پورا مقدمہ سن کر فیصلہ دینگے۔ اگلی سماعت کے بعد کسی کو مہلت نہیں ملے گی۔

یاد رہے کہ میڈیکل کالجز کے داخلے کے امتحان میں پرچہ آؤٹ ہونے کی خبر پر حکومت سندھ نے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اوزون کی سطح بلند ہے اور یہی وجہ ہے کہ امراضِ قلب اور دیگر بیماریاں سر اٹھارہی ہیں

نیویارک: رگوں کی تنگی کی وجہ خون اور دیگر غذائیت والے اجزا پورے جسم میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے