مہوش حیات نے اپنے بال کٹوا دئیے، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو دھوم مچ گئی

کراچی: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ورلڈ میوزک ٹور کے بعد واپس آچکی ہیں اور ہمایوں سعید کے ساتھ فلم ”پنجاب نہیں جاﺅں گی“ کرنے کے بعد اب کچھ نئے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں۔ مہوش حیات نے شائد اپنے کسی پراجیکٹ کیلئے بال کٹوا لئے ہیں اور جب اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا کہ ”مجھے ذاتی طور پر لمبے بال پسند ہیں مگر میرے بال مسلسل ڈرائی اور کرلنگ کی وجہ سے مرجھا گئے تھے، جو آپ ویڈیو کے شروع میں دیکھ سکتے ہیں۔ میں ان سے نجات پانا چاہتی تھی اور اپنے بالوں کو سکون دینا چاہتی تھی جس کی انہیں بہت ضرورت ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایسا ہی کیا۔“

 

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آگئے

بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آگئے

نئی دہلی: کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی پے درپے شکست کے بعد ٹیم اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے