عمران خان بینظیر کے قاتلوں سے اتحاد کرکے جو روشن پاکستان بنا رہے، وہ قوم دیکھ رہی ہے، قمر زمان کائرہ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جمہوریت کو خطرہ ہوا تو پیپلزپارٹی سب سنبھال لے گی، آئین سے ماوراء کسی اقدام کو پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی، ملک کی عدلیہ کو جتنی گالیاں (ن) لیگ نے دیں، کسی نے نہیں دیں، جج کے فیصلے کو گالی دینا سب سے بڑی توہین ہوتی ہے، عدالتوں نے اگر میاں برادران کی طرف سے توہین عدالت کا نوٹس نہ لیا تو نیچے تک لوگ عدالتوں کا احترام چھوڑ دیں گے، عدالت کو چاہئے کہ وہ توہین کا نوٹس لے، پیپلز پارٹی ہر حال میں جمہوریت کا دفاع کریگی، عمران بینظیر کے قاتلوں سے اتحاد کرکے جو روشن پاکستان بنا رہے، قوم اسے دیکھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فضل الرحمان کرپشن کا دفاع کرنے جا رہے ہیں

فضل الرحمان کرپشن کا دفاع کرنے جا رہے ہیں

اسلام آباد: فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرح حبیب نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے