کوہاٹ میں صوبے کی سب سے بڑی پولیس لائن کا افتتاح

کوہاٹ: کوہاٹ میں صوبے کی سب سے بڑی پولیس لائن قائم کی گئی ہے جس کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کیا۔ اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس پورے ملک کی ایک مثالی پولیس ہے اور 2018 میں سارے ملک کی پولیس کو مثالی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں اور پولیس نظام کے حوالے سے فیصلہ صوبے کے عوام کریں گے۔ خیال رہے کہ تین سال کے عرصہ میں تعمیر کی جانے والی کوہاٹ پولیس لائن پر 55 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پہلی بار, وانا میں, پولیس اسٹیشن قائم , کردیا, گیا

پہلی بار وانا میں پولیس اسٹیشن قائم کردیا گیا

وانا: قبائلی اضلاع کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد جنوبی وزیرستان وانا میں پولیس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے