’چھپن چھپائی‘ کا آفیشل پوسٹر ریلیز


کراچی: پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی ایک اور فلم ’چھپن چھپائی‘ کے فلم ساز نے اس فلم کا پہلا آفیشل پوسٹر ریلیز کردیا۔اس فلم میں پاکستانی اداکار احسن خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جبکہ فلم کی کہانی نوجوانوں پر مبنی ہوگی۔خیال رہے کہ احسن نے نجی اخبار سے بات کرتے ہوئے فلم کے حوالے سے بتایا تھا کہ ’چھپن چھپائی کا اسکرپٹ نوجوانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا۔

یہ ایک کامیڈی تھرلر فلم ہے، جس کی کہانی بے روزگار نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جو جلدی پیسے کمانا چاہتے ہیں، اس کے لیے وہ غنڈا گردی کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اغواء بھی کرتے ہیں، لیکن ظاہر ہے آٓخر میں انہیں اس کے نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے‘۔

فلم میں احسن خان کے علاوہ نیلم منیر بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں، جبکہ ناپا سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار طلت حسین، ارشد محمود اور عدنان جعفر بھی فلم میں موجود ہیں۔اس فلم کے پوسٹر پر بھی غور کیا جائے تو اسے دیکھ کر ایسا ہی محسوس ہورہا ہے جیسے چند لوگوں نے ایک نوجوان کو اغواء کرلیا ہے۔

احسن خان نے فلم کے حوالے سے مزید بتایا تھا کہ ’ناپا وہ واحد اسٹیٹیوٹ ہے جہاں سے کافی قابل اداکار اور ہدایت کار سامنے آرہے ہیں، فلم چھپن چھپائی کی ٹیم بھی اس ہی اسٹیٹیوٹ کی ہے، اور مجھے لگا کہ اگر لوگوں کو فلم میں میری موجودگی سے کوئی فائدہ ہوسکتا ہے تو پھر میں انہیں ضرور سپورٹ کروں گا، ہمیں اس فیلڈ میں موجود نئے لوگوں کو سپورٹ کرنا چاہیے‘۔

اس فلم کی کہانی محسن علی نے تحریر کی، جبکہ احسن خان کے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) کے دوست زید شیخ اس فلم کی پروڈکشن کررہے ہیں، فلم میں وجدان اور علی رضوی نامی اداکار بھی کام کرتے نظر آئیں گے، اور احسن خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں آنے والے نے لوگوں کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ فلم رواں سال 29 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔اس فلم کی موسیقی جوش بینڈ ترتیب دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے