بھارتی میڈیا کی بدتمیزی پر ایشوریا رائے رو پڑیں

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ اور دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سے ایک ایشوریا رائے بچن کے والد کا انتقال تو رواں برس ہوا تھا، مگر گذشتہ روز ان کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ نے ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس ایونٹ میں ایشوریا رائے نے اپنے والد کی یاد میں 100 ایسے بچوں کی مفت میں سرجری کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا جو کٹے ہونٹ کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔

اس موقع پر ایشوریا رائے کی والدہ اور بیٹی آرادھیا بھی یہاں موجود تھیں، جہاں رپورٹرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تو یہ ایونٹ بہت مثبت انداز میں شروع ہوا، تاہم بعدازاں میڈیا کے شور اور فوٹوگرافرز کی جانب سے اپنی تصاویر کھینچے جانے پر اداکارہ کافی غصے میں آنے کے ساتھ ساتھ غمگین بھی ہوگئیں۔

ہوا کچھ یوں کہ یونٹ میں ایشوریا اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ کیک کانٹنے کی لگی، تب کیمرا مینز نے شور مچانا شروع کیا اور اداکارہ کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر لیں۔کیمرا مینز کی اس حرکت پر وہاں موجود بچے کافی خوفزدہ ہوگئے، اور انہوں نے رونا شروع کردیا۔

یہ دیکھ کر ایشوریا رائے کافی غصہ ہوئیں اور انہوں نے گزارش کی کہ اس موقع پر تصاویر نہ لی جائے۔اس کے باوجود میڈیا نمائندوں نے اداکارہ کی ایک نہ سنی، جس پر ایشوریا نے رونا شروع کردیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’ہم اس بزنس کو جانتے ہیں، ہمارا اس سے تعلق ہے، لیکن ان بچوں کا اس بزنس سے تعلق نہیں، آپ سے گزارش ہے کہ احترام کریں، یہ بچے ہماری دنیا کو نہیں سمجھتے‘۔ ایشوریا ویسے ہی اپنے والد کی یاد میں کافی غمگین نظر آرہی تھیں، جس کے بعد وہ میڈیا نمائندوں کی اس حرکت پر اور بھی زیادہ دل برداشتہ ہوگئیں۔

اس ایونٹ کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایشوریا رائے اپنے والد کی سالگرہ خاص انداز میں منانا چاہتی تھیں، اور اس ہی لیے انہوں نے سمائل ٹرین انڈیا نامی این جی او کے ساتھ مل کر ان بچوں کی مدد کرنے کا ارادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ماضی کی اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

ماضی کی اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

لاہور: ماضی کی سپرہٹ اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے