ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: کولاچی میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کے ایک اور سپوت میجر اسحاق نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید میجر اسحاق کی عمر 28 سال اور خوشاب سے تعلق تھا۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کا بچہ شامل ہے۔

میجر اسحاق کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کردی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے پاک فوج کے حوصلے پست نہیں کرسکتے اور ہم مادر وطن کی حفاظت کا مقدس فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹرز نے, ہڑتال کرتے ہوئے, ایمرجنسی سروسز کے, سوا تمام, سروسز ,معطل کردیں

ڈاکٹرز نے ہڑتال کرتے ہوئے ایمرجنسی سروسز کے سوا تمام سروسز معطل کردیں

پشاور:خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز کے بڑے پیمانے پر تبادلے، سرکاری اسپتالوں کی نجکاری اور کرپشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے