سندھ پولیس کو پالتے اور نخرے اٹھاتے ہیں لیکن کچھ پوچھ نہیں سکتے، سہیل انور سیال

کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ سندھ پولیس ہمارا بچہ ہے ہم اس کو پالتے ہیں اور نخرے اٹھاتے ہیں لیکن اب کچھ پوچھ بھی نہیں سکتے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ آئی جی کے مسئلے پر حکومت نے وفاق کو خط لکھ دیا ہے جس کا اب تک کوئی جواب نہیں آیا جب کہ آئی جی سندھ سے کوئی اختیارات نہیں لئے گئے، اختیارات سے متعلق عدالت میں کچھ باتیں چھپائی گئی ہیں۔ سہیل انور سیال نے کہا کہ عدالت کے حکم کے مطابق میرے پاس تبادلے کے اختیارات نہیں ہیں، سندھ حکومت عدلیہ کے ہر حکم پر عمل کر رہی ہے، سندھ پولیس ہمارا بچہ ہے، ہم اس کو پالتے، کھیلاتے اور نخرے اٹھاتے ہیں، اب ہم سندھ پولیس سے کچھ کہہ اور پوچھ بھی نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

بڑے بڑے سیاستدانوں کے اعصاب جواب دے رہے ہیں

بڑے بڑے سیاستدانوں کے اعصاب جواب دے رہے ہیں

کراچی: ان کی تقریر مہاجروں سے متعلق اشتعال انگیز تقریر کے زمرے میں آتی ہے، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے