بالی ووڈ فلم ’’باغی‘‘ ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری فلم بن گئی

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے ایکسپریس میڈیا گروپ  کے تعاون سے ریلیز ہونے والی فلم ایکشن تھرل اور رومانوی فلم ’’باغی‘‘ نے دنیا بھر میں باکس آفس پر دھوم مچادی ہے اور ریلیز کے پہلے ہی روز 17 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

بالی ووڈ کی ایکشن تھرل اور رومانوی فلم ’’باغی‘‘ نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر دھوم مچادی ہے جس کے بعد فلم رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری بڑی فلم بن گئی ہے جب کہ فلم نے بھارت بھر میں ریلیز کے پہلے روز 11 کروڑ 87 لاکھ اور دنیا بھر سے 5 کروڑ سے زائد کی کمائی کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شروف اور شردھا کپور کی فلم سب سے بڑے  میڈیا گروپ کے تعاون سے ریلیز کی گئی جس نے پاکستان میں بھی ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے جب کہ ملک بھر کے سنیما گھروں میں فلم کی نمائش کامیابی سے جاری ہے جس کے بعد فلم کی پاکستان میں ریکارڈ کمائی کی توقع کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان خان بار ‘مُنا بدنام‘ کریں گے

سلمان خان اس بار ‘مُنا بدنام‘ کریں گے

دبنگ 3 میں اس بار منی نہیں منا بدنام ہوگا بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دبنگ 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے