بہن کا غیرت کے نام پر قتل،ملزم عناد خان کے اشتعال دلانے کے بعد بھائی نے بہن کو قتل کیا :تفتیشی ذرائع

کراچی : کرا چی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں بہن کو قتل کرنے کے معاملے میں تفتیش کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔
 لڑکی کے والد عناد خان نے اپنے بیٹے کو اشتعال دلایا جس کے بعد ملزم نے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا ۔مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی جارہی ہیں جبکہ مقتولہ سمیرا کے والد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ملزم حیات خان نے دو روز قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں اپنی بہن کو غیر ت کے نام پر قتل کر دیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

کب تک جھوٹے وعدوں پراعتبار کرو گے

کب تک جھوٹے وعدوں پراعتبار کرو گے

کراچی : مصطفیٰ کمال کا کراچی کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے