پاک سر زمین پارٹی نے لاہور میں دفتر کھولنے کا اعلان کردیا

کراچی : پاک سر زمین پارٹی نے لاہور میں دفتر کھولنے کا اعلان کردیا ،پی سی پی کے رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے پنجاب کے لوگ ہماری جماعت میں حصہ لینا چاہتے ہیں ،اس لیے پاک سر زمین پارٹی لاہور میں سیاسی سرگرمیوں کا آغازکرنے جا رہی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ میں اور افتخار رندھاوا کل لاہور جارہے ہیں جہاںائیر پورٹ روڈ پر آفس کا افتتاح کریں گے ۔
پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ 24اپریل کو سنگ میل حاصل کرنے کے بعد قافلہ آگے جا رہا ہے اور اب پشاور کے لیے بھی ایک وفد کی تیار ی کی جا رہی ہے ،پاک سر زمین پارٹی کا قافلہ کوئٹہ بھی جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بہت تجزیے کیے گئے کہ پاک سر زمین ریجنل پارٹی ہے ،آئندہ دنوں میں گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تنظیم سازی شروع کر کے لوگوں کے اندازے غلط ثابت کریں گے۔
رضا ہارون نے کہا کہ خالد شمیم نے زمینوں پر قبضے کا الزام ہم پر نہیں لگا یا اور پہلے بھی اس الزام کی تردید کر چکا ہوں ۔متحدہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آپ کو ہمارے جلسے کی فکر ہے مگر اپنی پوزیشن تو واضح کریں ،ایشو یہ ہے کہ آپ کی لیڈر شپ کا ”را “سے مبینہ تعلق ہے ،اپنا ہاوس آرڈر میں کریں ،آپ کے اندر ہی کھلبلی مچی ہوئی ہے ،لوگ آپ کو چھوڑ چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

آج حکومت کے پاس بتانے کو کچھ بھی نہیں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا بلاول بھٹو اور شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے