کراچی کے علاقے بہادر آباد سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

بہادر آباد کے علاقے میں واقع خالی پلاٹ سے 2 افراد کی  تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں واقع خالی پلاٹ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں افراد کے جسموں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، ابتدائی تحقیقات سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دونوں افراد کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا اور پھر دونوں نے ایک دوسرے پر پتھروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ہی دونوں افراد کی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سابق آئی جی غلام حیدر جمالی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت

سابق آئی جی غلام حیدر جمالی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت

کراچی: جسٹس کریم خان آغا نے اس موقع پر کہا کہ کچھ ملزمان کو انکوائری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے